ایف بی آر ‘ کسٹم ہاﺅس میں متعلقہ تجارتی نمائندگان ‘ ممبرز کو داخلے کی اجازت ‘ ذرائع
ملتان (نیوز رپورٹر ) چئیرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) سید شبر زیدی کی ہدایات کی تعمیل میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ کسٹم ہاوس(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
میں صرف متعلقہ تجارتی نمائندگان اور تجارتی ممبرز کو داخلے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں ہدایات تمام فیلڈ فارمیشنز کو بھی جاری کی جا رہی ہیں کہ وہ غیر متعلقہ افراد کے داخلے کو روکے اسسٹنٹ کلیکٹرز اور ڈپٹی کلیکٹرز کو دوسرے ریویو کے لئے کی گئی درخواستوں کے لئے ملاقات کے اوقات کم کرکے 10 بجے سے 1 بجے تک کر دیئے گئے ہیں پاکستان کسٹم وی بوک نظام کے ذریعے تجارت اور تجارتی آسانی جیسا کہ درآمد برآمد اور ٹرانزٹ ٹریڈ کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ نظام چوبیس گھنٹے دستیاب ہے جس کے ذریعے آن لائن طریقے سے ٹیکسز اور ڈیوٹیز پراسیس کی جاتی ہیں۔ ان تمام اقدامات سے تاجر حضرات کو کسٹم آفسز میں پہلے کی طرح بار بار آنے کی ضرورت محسوس نہیں ہوتی۔
اجازت