انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ،و ائس چانسلر طارق انصاری

انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ،و ائس چانسلر طارق انصاری

  



 ملتان ( سٹاف رپورٹر)شعبہ شماریات ،بہاءالدین زکریایونیورسٹی ملتان کی لائبریری کا افتتاح کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے کہاہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی نے دنیا میں انقلاب برپا کردیا ہے‘ ہمارے اساتذہ‘ ریسرچرز اور لائبریری کے عملے کو روایتی عادتیں بدلنا ہوں (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

گی‘ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ یونیورسٹی بہت جلد سلیکشن بورڈ کے ذریعے آئی ٹی کے ماہرین کی خدمات حاصل کرے گی اسطرح یونیورسٹی میں ہونے والی تحقیق لیبارٹریوں اور لائبریریوں کی سہولتیں اپنے طلب گاروں پر ارزاں ہوجائیں گی انہوں نے کہا کہ لائبریری کے قیام کی وجہ سے طلباءجدید تعلیم کے حصول سے آراستہ ہوں گے انہو ںنے چیئرمین شعبہ شماریات ڈاکٹر محمد اسلم اور ان کے رفقاءکو مبارک باد پیش کی کہ انہوں نے پہلی مرتبہ اس یونیورسٹی بلکہ اس خطہ کی درس گاہوں میں لائبریری میں موبائل ایپ کو متعارف کرایا ہے جس کے نتیجہ میں اس لائبریری کے تمام ارکان اپنے موبائل فون پر ہی مطلوبہ کتب کا اطلاعاتی ڈیجیٹل ورجن حاصل کرسکیں گےاس موقع پر یونیورسٹی انجینئر عمران شیخ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ اس پراجیکٹ کی کل لاگت گیارہ ملین تھی اور مدت تکمیل ایک سال تھی جو کہ مقررہ مدت کے اندر مکمل کیاگیا ہے گراﺅنڈ فلور پر دفتر ، ہال ، اور فرسٹ فلور پر لائبریری ہے اس موقعہ پرچیئرمین شعبہ ڈاکٹر محمد اسلم ، پروفیسر ڈاکٹر محمد امان اللہ ، ڈاکٹر مطاہر اقبال ، ڈاکٹر احمد شہزاد ، ڈاکٹر صائمہ افضل ، ڈاکٹرمقصودہ پروین ، شکیل احمد ، آمنہ خان، رانا جنگ شیر ، طلباءطالبات اور دیگر موجود تھے افتتاح کے آخر میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر طارق محمود انصاری نے ڈاکٹر مطاہر اقبال کے بڑے بھائی کی وفات پر تعزیت بھی کی 

مزید : ملتان صفحہ آخر