اراضی ریکارڈ سنٹرز سے ٹاﺅٹوں کا صفایا ،فوری کریک ڈاﺅن کا حکم

اراضی ریکارڈ سنٹرز سے ٹاﺅٹوں کا صفایا ،فوری کریک ڈاﺅن کا حکم

  



سخی سرور (نامہ نگار)چیئرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک کی زیر صدارت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کا اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا. جس میں ڈائریکٹرز ڈپٹی ڈائریکٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت دیگر افسران نے شرکت کی. اجلاس میں چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

 دریشک نے پنجاب بھر کے اراضی ریکارڈ سنٹر اور افسران کی کارکردگی کا مکمل تفصیلی جائزہ لیا. ڈائریکٹرز نے چئیرمین پی ایل آر اے سردار احمد علی دریشک کو اراضی ریکارڈ سنٹر اور افسران کی کارکردگی بارے میں بریف کیا. چئیرمین پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی سردار احمد علی دریشک نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام افسران اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں. نکمے کام چور سست افسران کی کوئی گنجائش نہیں ہے. کرپشن کی کسی صورت شکایت برداشت نہیں کی جائے گی. اگر کسی اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاوٹ مافیا یا کرپشن کی شکایت موصول ہوئی تو انچارج کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی. عوام کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں اور انکے کام فوری طور پر کیے. اراضی ریکارڈ سنٹر پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے جائیں.نعیم بخش تارڑ، فہیم احمد ، رانا محمد خالد، عائشہ حمید، اوسما بن سیحد،رضوان نذیر،علی سید اختر، عشمان احمد ملک حنیف اور دیگر موجود تھے. 

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...