صوابی ، اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش ناکام ، ڈکیت گروہ کے 2گرفتار

صوابی ، اے ٹی ایم مشین توڑنے کی کوشش ناکام ، ڈکیت گروہ کے 2گرفتار

  



صوابی( بیورورپورٹ) زیدہ پولیس نے حبیب بینک زیدہ برانچ کے اے ٹی ایم مشین سے تالے توڑ کر لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش ناکام بنا کر ڈکیت گروہ کے دو ارکان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزمان سے اے ٹی ایم مشین کے آلات بر آمد کر لئے۔ اس سلسلے میں ڈی ایس پی خالد خان اور ایس ایچ او تھانہ زیدہ راز محمد خان نے ہنگامی پریس کانفرنس میں بتایا کہ دیہہ زیدہ کے علاقے میں حبیب بینک لمیٹڈ میں دو ملزمان اے ٹی ایم مشین داخل ہوکر پیچ کس اور دیگر اوزار کو استعمال کرتے ہوئے بینک کے اے ٹی ایم مشین کی لاک کو توڑ رہے تھے کہ بینک عملہ نے مشکوک پاکر پولیس کو اطلاع دی جس پر ایس ایچ او زیدہ راز محمد خان،اے ایس آئی شوکت خان،بیٹ آفیسر صفدر خان بمع نفری پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان عبداللہ ، علیم داد پسران دوست محمد ساکنان سوات مٹہ حال افغان مہاجر کیمپ کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔ پولیس نے بینک لوٹنے کی کوشش نا کام بنا دی اس موقع پر اہل علاقہ عوام نے پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ملزمان اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے لیکن پولیس کی بروقت کارروائی سے ڈکیتی کی کوشش نا کام ہوگئی۔ڈی پی او صوابی سید خالد ہمدانی نے پولیس ٹیم کو شاباس اور توصیفی سرٹیفیکٹ دینے کا اعلان کیا#

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...