نوشہرہ ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 گرفتار

نوشہرہ ،منشیات پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،3 گرفتار

  



نوشہرہ(بےورورپورٹ)ایکسائز نوشہرہ نے کامیاب کاروائی کے دوران لاکھوں روپے کے منشیات علاقہ غیر سے پنجاب سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناکر تین سمگلروں کو گرفتار ان کے خلاف تھانہ اکبر پورہ میں مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی اس سلسلے میں ای ٹی او نوشہرہ توصیف خان کو اطلاع ملی کہ علاقہ غیر سے کسی بھی وقت افیون اور چرس پنجاب سمگل کرنے کی کوشش کی جائے گی اس اطلاع پر ایکسائز نوشہرہ کے انسپکٹر زین العابدین اور اے ایس آئی قاضی بلال کی قیادت میں سپاہی کلیم اللہ، عتیق ، احمد پر مشتمل چھاپہ مار ٹیم کے سکواڈ این آر ٹو نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کرکے مختلف گاڑیوں کو روک تلاشی لینے پر ساڑھے نو کلے افیون اور چھ کلو چرس برآمد کرکے تین ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ سکواڈ این آر ون نے چھ کلو چرس برآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرکے ان کے خلاف تھانہ پبی اور اکبر پورہ پولیس کے حوالے کردیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...