ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھی ہوں ،ڈاکٹر رحمت علی

ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھی ہوں ،ڈاکٹر رحمت علی

  



دیر بالا(نمائندہ پاکستان)شرینگل ،گوالدئی ٹریفک حادثہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دُکھی ہے۔وائس چانسلر ڈاکٹر رحمت علی خان،جامعہ کے دو ایمبولینس گاڑیوں سمیت سٹاف نے امدادی آپریشن میں حصہ لیا۔یونیورسٹی ترجمان،تفصیلات کیمطابق گزشتہ روز علاقہ گوالدئی میں ایک المناک ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ۔جس میں دو خواتین سمیت چار افراد جان بحق ہوئے اورکئی افراد شدید زخمی ہوئے تھے۔ جامعہ شرینگل کے ترجمان روحیل نے مقامی صحافیوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ جیسے ہی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر رحمت علی خان کو حادثے کی اطلاع ملی انہوں نے فوراً امدادی کاروائی میں بھرپور حصہ لینے کی ہدایت کی ۔وائس چانسلر کے احکامات کے بعد جامعہ کے دو ایمبولینس اور میڈیکل سٹاف پاتراک ہسپتال پہنچے اور زخمیوں کو فرسٹ ایڈ فراہم کرنے میں مدد کی اور شدید زخمیوں کو تیمرگرہ منتقل کرنے کیلئے دو ایمبولینس فراہم کیں۔ترجمان نے مزید کہا کہ وائس چانسلر نے قیمتی جانوں کے ضیاع پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور زخمیوں کے صحت یابی کیلئے دعا کی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...