ریلوے ملتان ‘ رواں مالی سال میں ٹارگٹ سے  14 کروڑ سے زائد آمدن حاصل کرنیکا انکشاف

ریلوے ملتان ‘ رواں مالی سال میں ٹارگٹ سے  14 کروڑ سے زائد آمدن حاصل کرنیکا ...

  



ملتان ( سٹی رپورٹر) ریلو ے ملتان انتظامیہ کی کاوشیں رنگ لے آئیں،رواں مالی سال ٹارگٹ سے 14 کروڑ زائد آمدنی حاصل (بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

کر لی،مالی سال برائے 2018-19 میں ریلوے ملتان انتظامیہ کو 2 ارب 94 کروڑ 43 لاکھ بجٹ حاصل کرنے کا ٹارگٹ دیا گیا تھا تاہم رواں مالی سال مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں،مال برداری اور اسٹیشن اسٹالز،پارکنگ کے ٹھیکوں کے ذریعے 2 ارب 95 کروڑ 86 لاکھ روپئے کی آمدن حاصل کر لی،اس طرح مطلوبہ ٹارگٹ سے 14 کروڑ 6 لاکھ سے زائد حاصل کر کے رپورٹ ڈی ایس ریلوے کو جمع کروا دی گئی،ڈی ایس ریلوے امیر محمد داود پوتا نے ڈویزنل کمرشل آفیسر نبیلہ اسلم اور ڈویزنل ٹرانسپورٹیشن آفیسر طاہر مسعود مروت کی کارکردگی کو سراہا ہے اس سلسلے میں،ڈی ایس ریلوے نے کہاہے کہ پورے ملتان ڈویزن کے افسران و ملازمین کی محنت کی وجہ سے یہ ٹارگٹ حاصل کیا ہے انشا ءاللہ امید ہے کہ آئندہ بھی ریلوے افسران اسی محنت لگن اور جذبے کے ساتھ کام کرتے رہے گے ۔

آمدن

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...