صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ‘ انتظامیہ غائب

  صوبائی وزیر شوکت علی لالیکا کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ ‘ انتظامیہ غائب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بہاولنگر(نمائندہ خصوصی) صوبائی وزیر زکوة و عشر پنجاب میاں شوکت علی لالیکا نے ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ صحت کے شعبہ کی بہتری موجودہ حکومت(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )


 کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور لوگوں کو جدید طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے وزیر اعلی عثمان بزدار اور انکی ٹیم عملی کردار ادا کررہی ہے ۔صوبائی وزیر کے دورہ کے موقع پر ڈپٹی کمشنر رانا سلیم افضل سمیت ڈسٹرکٹ افسران نہ پہنچے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف ادویات کی عدم فراہمی سمیت دیگر عوامی شکایات کو دور کرنے کے لیے صوبائی وزیر کو مجبور ہوکر ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر انعام الحق خلجی کو ہی ہدایت کرنا پڑیں صوبائی وزیر کے دورہ پر انکے آبائی علاقہ میں ضلعی انتظامیہ کی عدم شرکت انکی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
شوکت لالیکا