جامعہ زکریا‘ 123 سٹوڈنٹس کی ڈگری رجسٹرڈ نہ  کرنے پر ویٹرنری کونسل سے 14 جون کو جواب طلب

جامعہ زکریا‘ 123 سٹوڈنٹس کی ڈگری رجسٹرڈ نہ  کرنے پر ویٹرنری کونسل سے 14 جون کو ...

  



ملتان(خبرنگار خصوصی)ہائیکورٹ ملتان بنچ نے بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کے(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

 شعبہ ویٹرنری میڈیکل سائنس کے 123طلباءکی ڈگری رجسٹرڈ نہ کرنے کیخلاف درخواست پر پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل سے 14جون کو جواب طلب کرلیا ہے۔ فاضل عدالت میں امتیاز عالم سمیت 123طلباءنے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے2011ءمیں بی زیڈ یو کے لیہ کیمپس میں 5 سالہ پروگرام میں داخلہ لیا تھا اور 5 سال کے پروگرام کے اختتام پر درخواست گزاروں کو مین کیمپس بہاءالدین زکریا ملتان میں منتقل کر دیا گیا جبکہ طلباءکی ڈگری فیسیں وصول کرنے کے باوجود پاکستان ویٹرنری میڈیکل کونسل میں رجسٹرڈ نہیں کی جا رہی اور ڈگری الحاق نا ہونے کی وجہ سے طلباءکے مستقبل داﺅ پر لگ گئے ہیں لہٰذا ڈگریاں جاری کرنے کے احکامات دئیے جائیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...