ڈیرہ ‘ اراضی تنازعہ پر دو گرووں میں جھگڑا   1 جاں بحق ‘ مقدمہ درج ‘ کارروائی شروع

ڈیرہ ‘ اراضی تنازعہ پر دو گرووں میں جھگڑا   1 جاں بحق ‘ مقدمہ درج ‘ کارروائی ...

  



ڈیرہ غازیخان(سٹی رپورٹر)ڈیرہ غازی خان کے نواحی علاقہ وڈور کی بستی (بقیہ نمبر25صفحہ12پر )

چوکھے والا میں زمین کے تنازعے پر دو فریقین میں جھگڑا کے بعد فائرنگ کا تبادلہ میں ایک شخص جا ں بحق جبکہ ایک زخمی ہو گیاپولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے بعد مقدمہ درج کر لیا۔ڈیرہ غازیخان کے نزدیکی علاقہ وڈور کی بستی چوکھے والا میں زمین کے تنازعہ پر دو فریقین میں جھگڑا کے بعد فائرنگ شروع ہوگئی جس کے نتیجہ میں طالب حسین نامی شخص فائر لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا ریسکیو کے اہلکاروں نے لاش اور زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا گیاجبکہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کا پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد ورثاءکے حوالے کرتے ہوئے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

مقدمہ درج

مزید : ملتان صفحہ آخر