پارا چنار ،یوم حضرت علیؓ پر امام بارگاہوں میں مجالس عزارداری کا انعقاد

پارا چنار ،یوم حضرت علیؓ پر امام بارگاہوں میں مجالس عزارداری کا انعقاد

  



پاراچنار(نمائندہ پاکستان)قبائلی ضلع کرم میں بھی یوم علی کے موقع پر تین سو سے زائد امام بارگاہوں میں عزاداری کے مجالس کا انعقاد کیا گیا اور شبہہ تابوت کا جلوس برآمد کیا گیا سرکاری طور پر ایک روز تعطیل کی گئی اور سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے یوم علی ؑکے موقع پر عزاداری کا سب سے بڑے اجتماع کا انعقاد مرکزی امام بارگاہ پاراچنار میں کیا گیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علمائے کرام نے مولا علیؑ کی شجاعت بہادری عدل و مساوات اور دین اسلام کیلئے کئے گئے خدمات پر تفصیلی روشنی ڈالی علماء نے کہا کہ امام عالی مقام نے ہر مقام اور ہر میدان میں اسلام کی سربلندی کیلئے بے مثال کارنامے انجام دیئے ہیں اور ہر موقع پر پیغمبر اکرم ﷺ کے ساتھ رہیں اس موقع پر شبیہہ تابوت نکالا گیا اور ہزاروں افراد نے سینہ کوبی کرتے ہوئے امام عالی مقام کو خراج عقیدت پیش کیا یوم علی کے موقع پر پاراچنار میں مقامی طور پر ایک روزہ تعطیل کی گئی تھی اور تمام کاروباری ادارے اور بازاریں بند رہے اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے اور ہر آنے والے افراد کی جامہ تلاشی لی جارہی تھی شہر میں ہر قسم گاڑیوں کی داخلے پر پابندی بھی عائد کردی گئی تھی

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...