مہمند ،اے ڈی سی کا تحصیل حلیمزئی کی مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

مہمند ،اے ڈی سی کا تحصیل حلیمزئی کی مختلف بازاروں کا اچانک دورہ

  



مہمند (نمائندہ پاکستان) مہمند، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام کا تحصیل صافی اور تحصیل حلیمزئی میں بازاروں پر اچانک چھاپے۔ گراں فروشی اور نرخنامے نہ رکھنے پر پانچ دکاندار گرفتار ۔ ناقص صفائی پر متعدد دکانیں سل۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز قبائلی ضلع مہمند کے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سید سیف الاسلام نے تحصیل صافی کے لکڑوں اور تحصیل حلیمزئی میں میاں منڈی بازاروں کے اچانک دورے کئے۔ اس موقع پر تحصیلدا رصافی یونس خان اور تحصیلد ار حلیمزئی رحمان گل بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے جنرل سٹورز، سبزی و فروٹ شاپس اور دیگر روزمرہ اشیاءکے دکانوں کا معائنہ کیا۔ اور اشیاءخورد و نوش کی کوالٹی اور حفظان صحت کے مطابق معیاد اور قیمتیں معلوم کئے۔ نرخنامے اویزاں نہ کرنے اور مصنوعی گراں فروشی پر متعدد دکانداروں کو گرفتار کر لئے۔ جبکہ ناقص صفائی پر متعدد دکانیں سل کر دیئے گئے۔ اے ڈی سی نے دکانداروں کو رمضان المبارک میں ناجائز منافع خوری اور ناقص اشیاءکی فروخت سے اجتناب کرنے کی سختی سے تنبیہہ کی اور تحصیلداروں کو بھی روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کے دورے اور نرخنامے چیک کرنے کی ہدایات دیئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...