1قتل حادثات میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ،2لاشیں برآمد ،لڑکی کی خودکشی

1قتل حادثات میں 2بچوں سمیت 5افراد جاں بحق ،2لاشیں برآمد ،لڑکی کی خودکشی

  



رحیمیار خان ‘ خانیوال ‘ لودھراں ‘ وہاڑی ‘ ہارون آباد ‘ دائرہ دین پناہ ‘ شادن لُنڈ ‘ سرائے سدھو ( نمائندگان پاکستان ) 1 قتل ‘ حادثات میں 2 بچے سمیت 5 افراد جاں بحق ‘ 2 لاشیں برآمد ‘ لڑکی کی خودکشی ۔ رحیمیار خان سے بیورو رپورٹ کے مطابق بیوی نے آشنا کی مددسے شوہر کوگلادباکر موت کے گھاٹ اتاردیا، قتل چھپانے کی خاطر لاش پھندا دیکر درخت سے لٹکادی اورخود کشی ظاہر کردی، پولیس نے پوسٹ(بقیہ نمبر48صفحہ7پر )

 مارٹم کے بعد 174کی کارروائی کے بعد تدفین کیلئے ورثاءکے حوالے کردی، علم ہونے پر بھائی کی رپورٹ پر پولیس نے قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ تفصیل کے مطابق موضع مرپور اوباڑو سندھ کے رہائشی گودھا خان نے پولیس تھانہ کوٹسبزل کواپنی تحریری شکایت مےں بیان کیا کہ6-4-2019ءکی شب ملزم علی گل کے اس کی بھابھی سناری بی بی کے ساتھ ناجائز تعلقات استوار کررکھے تھے جو کہ اس کو رات گئے ملنے کیلئے گھر آیا کھڑکاہونے پر اس کے 40سالہ بھائی محمد رمضان نے دونوں کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاجس پر بیوی ملزمہ سناری بی بی نے آشنا علی گل ، دوساتھیوں طاہر علی اور حضور بخش کی مدد سے اس کا گلا دباکر موت کے گھاٹ اتاردیااورقتل چھپانے کی غرض سے مقتول محمدرمضان کی لاش گھر سے ایک ایکڑ کے فاصلے پر واقع قبرستان مےں موجود درخت سے پھندا دیکر لٹکادی اورخودکشی ظاہر کردی، اطلاع پا کر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد 174 کی کارروائی کرتے ہوئے تدفین کیلئے ان کے حوالے کردی، بعد ازاں 15-5-2019ءکو مویشی کے بیوپاری قدرت اللہ نے انہیں حقائق بارے بتادیا، کہ ملزمان سناری بی بی، علی گل، طاہر علی اورحضور بخش نے اس کے بھائی محمد رمضان کو قتل کرکے لاش کو درخت کے لٹکاتے ہوئے دیکھاتھا۔جس پر پولیس نے مقتول کے بھائی گودھاخان کی رپورٹ پر بھابھی سمیت چار ملزمان خلاف قتل کامقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔ خانیوال سے بیورو نیوز کے مطابق کرنٹ لگنے سے نامعلوم مزدور جاں بحق ہوگیا تفصیل کے مطابق خانیوال کے علاقہ شاہین ٹاﺅن میں واٹر پمپ چلاتے ہوئے اچانک کرنٹ لگنے سے نامعلوم مزدور موقع پر جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت نہ ہوسکی ۔جس کی نعش کو ریسکیو1122نے ہسپتا ل منتقل کردی گئی ۔وہاڑی سے بیورو رپورٹ ‘ نمائندہ خصوصی کے مطابق لودھراں کارہائشی نوجوان بیوی اور بیٹے کے ہمراہ بہن کو عیدی دے کر واپس گھر جاتے ہوئے ملتان روڈ اڈہ ٹھینگی پر نجی کالج بس سے ٹکرا کرحادثہ کا شکار ہوگیا 4سالہ بیٹا موقع پر جاں بحق میاں بیوی زخمی ہو کر ہسپتال پہنچ گئےتفصیل کے مطابق لودھراں کے گاوں ڈامرہ کا رہائشی محمد ریاض اپنی بیوی فرزانہ بی بی اور بیٹے صائم کے ہمراہ ٹھینگی سے اپنی بہن کو عیدی دے کر واپس جارہا تھا کہ اڈا ٹھینگی کے قریب ملتان روڈ برلب سڑک سبزی و فروٹ فروشوں کی ناجائز قبضہ و تجاوزات کی ذد میں آکر رکشہ سے ٹکرا کر نجی کالج کی بس کے سامنے آگیا تیزرفتار بس نے انہیں کچل ڈالاحادثہ کے نتیجہ میں ننھا صائم موقع پر جاں بحق جبکہ ریاض اور اس کی بیوی فرزانہ شدید زخمی ہوگئے ریسکیو 1122 نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دے کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج جاری ہے محمد ریاض نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ رش میں پتا ہی نہیں چلا کہ کیسے وہ گر کر بے ہوش ہوگیا میرا پرس جس میں 7سے8ہزار روپے تھے اور موبائل فون بھی دوران بے ہوشی جیب سے غائب ہوگیا ٹھینگی اڈہ کے رہائشی نصیر، منور،ستار،کاشف،عامر و دیگر نے گفتگو کرتے ہوئے ہوئے بتایا کہ اڈہ اور ہائے روڈ پر ناجائز تجاوزات کے باعث متعدد حادثات رونما ہوچکے ہیں اور اب تک درجنوں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوچکا ہے لیکن پٹرولنگ پولیس سمیت انتظامیہ مبینہ طور پر ان لوگوں سے ملی ہوئی ہے اور رشوت لے کر ان کی سرپرستی کی جارہی ہے انہوں وزیر اعلی پنجاب، کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ہارون آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق فیروز والا میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے کیبل آپریٹر جان کی بازی ہا ر گیا ۔کیبل آپریٹر محمد سرور کی وفات پر جناح پر یس کلب (رجسٹرڈ)ہارون آباد کے علاوہ،ملک ماجد رفیق،ملک کاشف رفیق ،حبیب اللہ،زاہد حسین انجم جیو کبیل آہریٹرہارون آبادایم آصف قمر،ملک رشید،طالب حسین،فسٹ کیبل آپریٹر سمیت دیگر نے مر حوم کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور لواحقین کے لئے صبر وجمیل کی دعا کی ہے۔ شادن لُنڈ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق احمدانی انڈس ہائی وے پر بی ایم پی گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،موٹر سائیکل سوارپانچ بچے زخمی ،ایک جانبحق ،اعجاز سہانی موٹر سائیکل پر بچوں کو سکول سے واپس گھر لے جا رہا تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گیا،اعجاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر تونسہ کے علاقہ پل قمبر کا رہائشی نوجوان اعجاز احمد سہانی موٹر سائیکل پر اپنے پانچ بچوں فیاض،ریاض ،نیاز ،حسنین اور خدیجہ بی بی کو سکول سے واپس گھر لے جا رہا تھا کہ احمدانی انڈس ہائی وے پر پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بی ایم پی کی گاڑی نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں اعجاز سمیت تمام افراد بری طرح زخمی ہو گئے جن کو اپنی مدد آپ کے تحت شادن لُنڈ ہسپتال لایا گیا جہاں زخمیوں کو فسٹ ایڈ کے بعد ایمبولینس کی بجائے دو پرائیویٹ کاروں کے زریعے ٹراما سنٹر ریفر کردیا گیا بعد ازاں زخمی اعجاز احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جانبحق ہو گیا جبکہ بی ایم پی گاڑی زخمیوں کو چھوڑ کر فرار ہو گئی واضح رہے کہ ہسپتال کار سٹینڈ بن چکی ہے ہر آنے والے مریض کو ایمبولینس فراہم کرنے کی بجائے پرائیویٹ گاڑی کا مشورہ دیاجاتا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر