ہنگو ،ڈی پی او کی جانب سے مصالحتی کمیٹی کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم

ہنگو ،ڈی پی او کی جانب سے مصالحتی کمیٹی کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ہنگو احسان اللہ خان کی جانب سے مصالحتی کمیٹی ہنگو کے ممبران میں تعریفی اسناد تقسیم۔مصالحتی کمیٹی ہنگونے عوامی تنازعات کے حل میں بھرپورسنجیدگی کامظاہرہ کرتے ہوئے ضلع میں لوگوں کے باہمی تنازعات اور اختلافات کے حل اورمیرٹ کی بالادستی کیلئے سنجیدگی اورخلوص کیساتھ کام کیا۔ڈی ار سی ہنگوکے ممبران کومیرٹ اورانصاف پرمبنی فیصلے کرنے پرمبارک بادپیش کرتاہوں.ان خیالات کااظہارڈسٹرکٹ پولیس افیسراحسان اللہ خان نے ڈی ارسی دفتر میں ڈی ارسی کونسل ہنگو کے ممبران کو اچھی اوربھترین کارکردگی پرتعریفی اسناد دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈی ار سی کے چئیرمین ملک عاقل خان ¾ممبران ملک رحمت حسین،علاوالدین خان بنگش،ملک دلاورشاہ،حاجی قاسم خان،ملک فضل نور،حاجی عزت خان،تاج محمدجعفری ¾¾¾حاجی امین اللہ ¾ظہیرحسین اورعلاوالدین خان بنگش نے ڈی پی او ہنگواحسان اللہ سے تعریفی اسنادتقیسم وصول کرتے ہوئے ڈی پی او کاشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ ڈی ارسی نے میرٹ ¾انصاف اورعلاقائی روایات کے مطابق فریقین میں مصالحت کرائی اورتنازعات کوحل کرایا یہ سب ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرہنگو احسان اللہ خان کے تعاون اوررہنمائی کی بدولت ممکن ہوا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افیسرہنگواحسان اللہ نے ڈی ارسی ہنگوکی کارکردگی کومتاثرکن قراردیتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھرمیں ڈی ار سی کمیٹیاں علاقائی دستورکے مطابق فریقین میں تصفیہ طلب معاملات کے حل میں کلیدی کرداراداکررہی ہیں۔کمیٹی ممبران میرٹ،مساوات اورانصاف پر مبنی فیصلے کرکے دنیااوراخرت میں سرخروہوں۔انہوں نے ہنگوڈی ار سی کی کارکردگی کی ستائش کرتے ہوئے اسے ضلعی پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کی یقین دھانی بھی کرائی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...