گرفتار 11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

گرفتار 11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(نامہ نگار )لاہور کی مقامی عدالت نے جعلی شادیاںکر کے پاکستانی لڑکیوں سے جسم فروشی کے الزام میں گرفتار 11چینی باشندوں کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14روز کی توسیع کردی ۔ جوڈیشنل مجسٹریٹ عامر رضا بیٹو نے کیس کی سماعت کی۔جیل حکام نے نفری کم ہونے اور سکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ملزموں کو عدالت میں پیش نہ کیا۔عدالت نے ملزموں کے خلاف ابتدائی چالان آئندہ سماعت پر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے چینی ملزموں کا مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے سماعت 10جون تک ملتوی کردی۔
چینی باشندے