ایم کیو ایم کا نئے صوبے کا مطالبہ غیر آئینی، غیر جمہوری ہے، نفیسہ شاہ

ایم کیو ایم کا نئے صوبے کا مطالبہ غیر آئینی، غیر جمہوری ہے، نفیسہ شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی(این این آئی)پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی ترجمان اور رکن قومی اسمبلی سید نفیسہ شاہ نے کہاہے کہ ایم کیو ایم کانئے صوبے کا مطالبہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہے، ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، یہ لوگ کیوں سندھی زبان کو اپنی نہیں سمجھتے۔ خصوصی گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کے مطالبے پر اسی لیے سخت ردعمل آرہا ہے کیونکہ صوبوں کے لیے قانونی کردار موجود ہے اور سب کو اس کے اندربات کرنی چاہئے۔انہوں نے کہاکہ کسی کو بھی نظام سے شکایات ہوسکتی ہیں، ہمیں بھی وفاق سے کئی شکوے ہیں لیکن اس کے باوجود ایسی کوئی بات نہیں کریں گے جس سے وفاق کمزور ہو۔نفیسہ شاہ نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی کو سندھ سے الگ کیوں کرتی ہے، صوبے بھر سے لوگ کراچی جارہے ہیں کیونکہ وہاں مواقع زیادہ ہیں لیکن یہ کہتے ہیں کہ وہاں نوکریاں نہیں ہیں، اس شہر میں پاکستان کے بہترین ادارے ہیں۔ترجمان پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ میں ہی نہیں بلکہ پنجاب میں بھی مرکزی نظام ہے جہاں پودوں کو پانی دینے کے لیے بھی کمپنی بنی ہوئی ہے۔ بلدیاتی نظام کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہئے، ایم کیو ایم ہماری اتحادی رہی ہے اس سے اختلافی مسائل پر بات ہوسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سیاست کی بنیاد تعصب اور نفرت ہے، یہ لوگ کیوں سندھی زبان کو اپنا نہیں سمجھتے۔ کراچی میں بہت لوگ رہتے ہیں اور پیپلزپارٹی ان میں رنگ و نسل کی بنیاد پر فرق نہیں کرتی۔
نفیسہ شاہ