بغیر محنت احساس کا خزانہ کیسے مل سکتا ہے؟طاہر القادری

بغیر محنت احساس کا خزانہ کیسے مل سکتا ہے؟طاہر القادری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )قائد تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے لندن سے ویڈیو لنک پر شہر اعتکاف میں ہزاروں مرد و خواتین معتکفین، معتکفات سے پہلے روز ایمان، یقین اور تقویٰ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ ہربندے کا ولی ہوتا ہے مگر ہر بندہ اللہ کا ولی نہیں ہوتا،کھدائی کے بغیر تیل ،گیس ،معدنیات کے خزانے نہیں ملتے،بغیر محنت کے اللہ کی قربت کے احساس کا خزانہ کیسے مل سکتا ہے؟اعتکاف منہاج القرآن کی تعلیمی، تربیتی، روحانی، تجدیدی اور احیائے اسلام کی عالمگیر تحریک کا نیوکلیس ہے۔ قائد منہاج القرآن نے ہزاروں معتکفین اور معتکفات کو شہر اعتکاف میں خوش آمدید کہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ خواہشات جب دل ،دماغ میں جم جائیں تو وہ محبت میں تبدیل ہو جاتی ہیں، محبت مثبت بھی ہوتی ہے اور منفی بھی، اگر ایمان، کردار، صداقت دل میں جم جائے تو یہ احساسات اللہ سے جوڑ دیتے ہیں اور اگر مال و زر کی محبت دل میں جم جائے تو وہ گمراہی کی طرف لے جاتی ہے اور پھر انسان کا آسانی کے ساتھ ان خواہشات سے چھٹکارا ممکن نہیں رہتا۔جسم پانی، مٹی ،آگ کے اجزاءکا مرکب ہے جبکہ روح نور اور روشنی ہے، روح کو اس کی غذا ملے گی تو وہ توانا ہو گی، ہم روح کی غذا کو نظر انداز کر دیتے ہیں اور جسم کی غذا پر توجہ مرکوز کر دیتے ہیں اور نتیجہ بھی ہلاکت کی صورت میں نکلتا ہے۔ ؟اس موقع پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، خرم نواز گنڈاپور، مفتی عبدالقیوم ہزاروی، علماءکونسل،یوتھ لیگ،ایم ایس ایم کے ہزاروں کارکنان اور عہدیدار بھی موجود تھے۔
طاہر القادری