رستم ،ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق
رستم(نمائندہ پاکستان) ٹریفک حادثے میں ایک شخص جاںبحق ، ریسکیو 1122نے ہسپتال منتقل کر دیا۔ واقعات کے مطابق رستم شہباز گڑھی روڈ پر ٹیچر کالونی کے قریب تیر رفتار چنگ چی نے سڑک پر پیدل چلتا ہوا شخص 70سالہ لیاقت علی سکنہ ٹیچر کالونی کو تیزی سے ٹکر مارا جس کے نتیجے میں وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ، ریسکیو 1122 کو اطلاع موصول ہونے پر ریسکیو ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو فوری طور ٹائپ ڈی ہسپتال بالا گڑھی منتقل کر دیا ۔