ہنگوپولیس کی کاروائی میں قتل مقدمہ میں مطلوب3نامزدملزمان گرفتار

ہنگوپولیس کی کاروائی میں قتل مقدمہ میں مطلوب3نامزدملزمان گرفتار

  



ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس کی کاروائی میں قتل مقدمہ میں مطلوب3نامزدملزمان گرفتار۔گزشتہ روزہنگوکے نواحی علاقہ بابرمیلہ کے قریبی حدودسے عبدالجمال نامی شخص کی قتل شدہ لاش برامدہوئی تھی ¾جسکی کی قتل کی باضابط ایف ا?ی ارتھانہ ہنگوسٹی میں مقتول کے فرزند طارق جمیل کی مدعیت میں درج کراتے ہوئے 4ملزمان کے خلاف دیرینہ دشمنی کی بنیادپرقتل کامقدمہ درج کیاگیاتھا۔تفصیلات کے مطابق ہنگوتھانہ سٹی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے قتل مقدمہ میں مطلوب3ملزمان منورخان ولدعلیم خان ¾یونس خان ولدگل اگبر ¾جہانزیب خان ولدخیال اکبرساکنان ضلع اورکزئی ایجنسی کوحراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق گزشتہ دنوں ہنگوکے نواحی علاقہ بابر میلہ پہاڑی سے عبدالجمال ولدسیدکمال قوم داڑا دڑ ماموں زئی سکنہ اورکزئی ایجنسی کی قتل شدہ لاش برامدہوئی ¾جس کے قتل کی دعویداری تھانہ ہنگوسٹی میں مقتول عبدالجمال کے فرزند طارق جمیل کی مدعیت میں وجہ دیرینہ دشمنی کی بنیادپر4ملزمان کے خلاف دائرکی گئی تھی۔پولیس کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ کی بھرپورسرپرستی میں پولیس پارٹی نے کامیاب کاروائی کرتے ہوئے مزکورہ بالا 3ملزمان کوحراست میں لے لیا ¾جبکہ چوتھے محمدصدیق ولد حاجی گل امیرکی گرفتاری کی کوشش کی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر