پاکستان، برطانیہ میں مطلوب افراد کی حوالگی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، اسحق ڈار کی واپسی کا عمل شروع کیا جائیگا ؒ شہزاد اکبر 

پاکستان، برطانیہ میں مطلوب افراد کی حوالگی کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط، ...

  



لندن(مانیٹرنگ ڈیسک،آئی این پی) سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے طریقہ کار پر بات چیت کے لیے برطانیہ اور پاکستان میں مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔مفاہمت کی یادداشت پر برطانوی عہدیدار گرائم بگر اور پاکستان کی طرف سے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے دستخط کیے۔شہزاد اکبر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کر دیئے،جسکے تحت اسحق ڈار کو ملک واپس لانے کا قانونی عمل شروع کیا جا سکے گا۔ذرائع کے مطابق مفاہمتی یادداشت تحویل مجرمین کے معاہدہ کی عدم موجودگی میں قانونی بنیاد فراہم کرے گی۔مفاہمتی یادداشت کے متن کے مطابق پاکستان اور برطانوی حکومتیں اسحاق ڈار کی پاکستان حوالگی کے لیے ہم آہنگی پر پہنچ گئی ہیں اور مفاہمت کی یادداشت کا مطلب ہے کہ اسحاق ڈار کو قانونی کارروائی کے لیے پاکستان کے حوالے کیا جائے۔متن کے مطابق مفاہمت کی یادداشت جرم سے نمٹنے میں زیادہ متحرک تعاون فراہم کرے گی۔

مفاہمتی یادداشت 

مزید : صفحہ اول


loading...