قبائلی عوام گزشتہ دوعشروں سے حالت جنگ میں ہیں : سینیٹرمشتاق احمد خان

قبائلی عوام گزشتہ دوعشروں سے حالت جنگ میں ہیں : سینیٹرمشتاق احمد خان

  



مردان(بیورورپورٹ) جماعت اسلامی خیبر پختونخو ا کے امےر سینیٹر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ گزشتہ دو عشروں سے قبائیلی عوام پر جنگ مسلط کی گئی ہے پی ٹی آئی حکومت کی نااہلی کی وجہ سے معیشت کا بیڑ ہ غرق ہوگیا ہے ۔ مہنگائی کی طوفان سے عوام شدید پریشان ہے عید کے بعد موجودہ حکمرانوں کی نااہلی پر تحریک چلائےں گے و ہ جماعت اسلامی کے زیر اہتمام منعقدہ افطار ڈنر سے خطاب کررہے تھے۔ قائم مقام ضلعی امیر غلام رسول نے بھی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر ستان واقعے پر وزیر اعظم وزیر داخلہ وزیر اعلیٰ او ر صوبائی وزیر اطلاعات کا منظر نامے سے غائب ہو نا حکو مت کی نا کامی ہے ۔حکو متی لا پر وہی اداروں اور عوام کے درمےان دورےوں کا با عث بن رہی ہے ۔ وزےر ستان معاملے کی غےر جا نبدارانہ تحقےقات کر ائے جا ئے۔ انہوں نے صوبائی حکومت کی تعلیم اور صحت کے شعبے میں پالیسےوں کو تنقےد کا نشانہ بنا نتے ہو ئے اسے عوام دشمن قرار دےا ہے اور کہا ہے کہ مفت تعلیم اور صحت کی معےاری سہولےات کی فراہمی حکومت کی بنےادی زمہ داری ہے جس مےں وہ نا کام نظر آرہی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر