نواز شریف پر اب بحیثیت وزیراعظم کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے،مریم

نواز شریف پر اب بحیثیت وزیراعظم کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے،مریم

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف سے بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر تفتیش ہوچکی اب کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے مگر بغیر کسی عہدے کے سرکاری ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر ہے۔ پیر کے روز سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر اپنے پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف سے بحیثیت وزیراعظم بلٹ پروف گاڑیوں کے استعمال پر اڑھائی گھنٹے تفتیش کی گئی ہے اب نواز شریف پر صرف کرسی پر بیٹھنے کا کیس باقی ہے انہوں نے کہا کہ حکومت کا حصہ نہ ہونے پر پہلی حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے والا جعلی اعظم قانون سے بالاتر ہے۔

مریم نواز

مزید : صفحہ اول