شوال ، چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی جوان شہید، بویا کے علاقہ سے 5سے لاشیں بر آمد

شوال ، چیک پوسٹ پر حملے میں زخمی جوان شہید، بویا کے علاقہ سے 5سے لاشیں بر آمد

  



راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پاک فوج نے شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنادیا جبکہ حملے کے نتیجے میں ایک جوان شہید ہوگیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کی وادی شوال میں دہشت گر د و ں نے مکی گڑھ چیک پوسٹ پر حملہ کیا، جسے سکیورٹی اہلکاروں نے موثر کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنادیا، فائرنگ تبادلے میں پاک فوج کا ایک سپاہی شہید ہوگیا۔دوسری جانب شمالی وزیرستان میں گشت کے دوران بویا کے علاقے میں واقع نالے سے گولیاں لگی 5لاشیں ملی ہیں جو گزشتہ روز حملے کا نشانہ بننے والی خار قمر چیک پوسٹ سے ڈیڑھ کلو میٹر کے فاصلے پر واقع ہے۔ملنے والی لاشوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق چیک پوسٹ حملہ میں زخمی پاک فوج کے جوان گل خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئے، گزشتہ روز محسن داوڑ اور علی وزیر نے ساتھیوں سمیت پاک فوج کی چوکی پر حملہ کیا اور فائرنگ کی تھی، شر پسندوں کی فائرنگ سے گل خان سمیت پاک فوج کے 5جوان زخمی ہو گئے تھے۔

جوان شہید

مزید : صفحہ اول