پاک فوج قبائلیوں کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے پر عزم ہے : میجرجنرل اظہرعباسی

پاک فوج قبائلیوں کا معیارزندگی بلندکرنے کیلئے پر عزم ہے : میجرجنرل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹانک(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل فرنٹیر کور ساﺅتھ مےجر جنرل اظہر عباسی کا جنوبی وزےرستان مےں سراروغہ کے علاقہ دودشاہی مےں برومی خےل والمہ فرےدائی اور شنکئی ملک دےنائی اقوام کے ساتھ گزشتہ دنوں بم دھماکہ کی پاداش مےں اہلےان علاقہ کو پہنچنے والی تکلےف کے بعد مذکورہ دےہاتوں کے مشران کےساتھ کمےونٹی ہال سراروغہ مےں جرگہ کیا اس موقع پر 28 برےگےڈ کے کمانڈر برےگےڈئےر امجد عزےر مغل، ڈپٹی کمانڈر 28برےگےڈ کرنل اختر ، کمانڈنگ آفےسر 69بلوچ لےفٹےنٹ کرنل عبداللہ ، لےفٹےنٹ کرنل ساجد گومل ، لےفٹےننٹ کرنل اسلم ، لےفٹےننٹ کرنل آصف سمےت علاقہ عمائدےن اور مشران نے شرکت کی اس موقع پر آئی جی اےف سی مےجر جنرل اظہر عباسی کاکہناتھاکہ پاک فوج قبائلےوں کی معےار زندگی کو بلند کرنے کےلئے پرعز م ہے علاقہ مشران مسائل کی نشاندہی کرےں پاک فو ج تمام تردستےاب وسائل کو بروئے کار لاکر علاقہ مےں ترقےاتی کاموں کاجال بچھائے گی انہوں نے کہا کہ مسائل کے حل کےلئے مقامی سطح پر لےزان کمےٹےاں تشکےل دی گئےں جبکہ محسود قبائل کے نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی کےلئے اےف سی مےں بھرتی کےلئے خصوصی کوٹہ فراہم کیا جائےگا تاکہ نوجوان نسل کو برسر روزگار کر کے ان کوبے راہ روی سے بچا ےا جا سکے انکاکہناتھاکہ مقامی قبائل کے تعاون کے باعث جنوبی وزےرستان مےں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے پےش آنے پر مقامی آباد ی کو حراساں نہےں کےا جائےگا جرگہ سے قبائلی عمائدےن محمد منےر ، ملک زربادشاہ ، سودوجان، ملک امےر ذک خان ، ملک محمد عالم سمےت دےگر مشران نے خطاب کےا اور پاک فوج کو اپنے بھر پور تعاون کی ےقےن دہانی کرائی ۔