سندھ میں نیا صوبہ بنانے کےلئے وزیراعظم سے بات کریں گے، خواجہ اظہار
کراچی (آن لائن)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار نے کہا ہے کہ سندھ میں نیا صوبہ بنے گا۔سوموار کو ایک بیان میں رہنما ایم کیو ایم خواجہ اظہار نے نئے صوبوں سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں صوبہ بنانے کی بات کی جائےگی۔انہوں نے کہا کہ جس وقت خان صاحب کراچی آئے تھے افطار کی وجہ سے ملاقات نہ ہوسکی، ملاقات کے حوالے سے گورنر سندھ سے بات ہوئی ہے۔
خواجہ اظہار