بونیر، ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 3بچے جاں بحق ، 2شدید زخمی

بونیر، ٹرک کی ٹکرسے موٹر سائیکل سوار 3بچے جاں بحق ، 2شدید زخمی

  



بونےر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ ڈگر کے علاقہ تور ورسک علی شیر میں ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل پر سکول جانے والے ایک ہی خاندان کے تین بچے جان بحق جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو ہیڈکواٹر ڈگر ہسپتال لے جایا گیا ،جہاں انکی حالت خطرناک بتائی جاتی ہے ۔ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔پولیس نے ٹرک کو اپنے تحویل میں لے لیا ۔تین بچے جان بحق او ر دو زحمی ہونے کے بعد گھر میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق علی شیر تور ورسک میں موٹر سائیکل پر سوار پانچ سالہ سعدیہ ۔گیارہ سالہ اسحا ق ۔پندرہ سالہ محمد زادہٹرک کی ٹکر سے موقع پر جان بحق جبکہ اٹھ سالہ سائمہ اور چھ سالہ حسین شدید زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ڈگر جبکہ بعد میں پشاور منتقل کردئے گئے ۔انکی حالت بھی نازک بتائی جاتی ہے۔یادرہے کہ تور ورسک اور اسکے مضافات میں ماربل مائننگ کی وجہ سے اکثر خادثات رونماہو جاتے ہیں ۔جس میں قیمتی جانیں چلی جاتی ہے۔تور ورسک پولیس نے واقعہ کی تصدیق کردی ہے۔ایک ہی خاندان میں پانچ بچوں کے متعلق اندوہناک خبر سنتے ہی گھر والے غم سے نڈھال ہو گئے ۔جبکہ پورے علاقہ میں خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...