آج دوپہر 2بج کر18منٹ پر قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

آج دوپہر 2بج کر18منٹ پر قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا

  



اسلا م آباد(سٹاف رپورٹر)سورج آ ج بیت اللہ شریف کے اوپر سے گزرے گا قبلہ رخ کا تعین کیا جا سکے گا۔ماہرین کے مطابق 28مئی بروز منگل پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بج کر18منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر سے گزرے گااس وقت بیت اللہ کا سایہ نہیں ہو گا اور دنیا بھر کے سایوں کا رخ بیت اللہ شریف کی جانب ہو گااس روز قبلہ رخ کا درست تعین کیا جا سکے گا۔28مئی بدھ کو قبلے کا رخ متعین کرنے کیلئے زمین میں ایک چھڑی عموداً گاڑ دیں اس مقررہ وقت پر اس چھڑی کے سائے پر خط کھینچ دیں اور اس خط پر عموداً گرائیں اور شمالاً جنوباًزاویہ قائمہ بنائیں یہی خانہ کعبہ کا درست رخ ہوگا۔

قبل رخ

مزید : صفحہ اول


loading...