آمنہ عمران تبدیل،عثمان معظم نئے ڈی جی ایل ڈی اے تعینات

آمنہ عمران تبدیل،عثمان معظم نئے ڈی جی ایل ڈی اے تعینات

  



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈی جی ایل ڈی اے آمنہ عمران کو تبدیل کردیاگیا۔ عثمان معظم نئے ڈی جی ایل ڈی اے تعینات کردئیے گئے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نئے ڈی جی کی تعیناتی کی سمری منظور کر لی۔ وائس چیئرمین اور ڈی جی ایل ڈی اے کی لڑائی میں بریک تھرو، ڈی جی ایل ڈی اے کی تبدیلی کی اصل وجہ۔ گزشتہ چھ ماہ سے دونوں عہدیداروں کے درمیان تنازعہ چل رہا تھا۔ ڈی جی ایل ڈی اے کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔ آمنہ عمران خان کو محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی رپورٹ کرنے کا حکم جاری کیا گیا۔گورنر پنجاب کے احکامات پر چیف سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

عثمان معظم

مزید : صفحہ اول


loading...