وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ہوگا

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج) منگل کو ہوگا، مشیر خزانہ بجٹ حکمت عملی،2019.20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ فواد چوہدری قمری کیلنڈ ر پیش کریں گے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)منگل کو ہوگا، اس سلسلے میں چار نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا گیا۔وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشیر خزانہ حفیظ شیخ بجٹ حکمت عملی،2019-20 دستاویزات پر بریفنگ دیں گے جبکہ بجٹ کے نمایاں خدو خال بارے بھی کابینہ کو آگاہ کیا جائیگا۔اجلاس میں تمام وزارتیں اور ادارے اپنے اثاثوں بارے کابینہ کو معلومات فراہم کریں گے جبکہ کابینہ کے فیصلوں پر عمل درامد کا جائزہ لیا جائے گا۔ کچی کینال کی تعمیر میں کرپشن کے حوالے سے مشترکہ مفادات کونسل کے فیصلے پر غور ہوگا جبکہ کابینہ امن و امان اور معاشی صورتحال پر بھی غور کریگی، وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے قمری کیلنڈ ر وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کریں گے، جو فیصلہ کرے گی کہ اسے اپنانا ہے یا پرانے نظام پر ہی چلنا ہے۔

وفاقی کابینہ

مزید : صفحہ اول