وزیر اعظم کا قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی جلد فراہمی کا حکم

وزیر اعظم کا قبائلی اضلاع کے عوام کو صحت انصاف کارڈ کی جلد فراہمی کا حکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوامیں انضمام شدہ علاقوں کی عوام کو صحت انصاف کارڈ کی فراہمی تک یہ سہولت فراہم کی جائے کہ وہ اپنا شناختی کارڈ استعمال کرتے ہوئے صحت انصاف کارڈ کی سہولت سے مستفید ہو سکیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک اعلی سطحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں انضمام شدہ علاقوں کی تعمیر و ترقی اور ان علاقوں کی عوام کو صحت کی سہولتوں کی فراہمی کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا۔ایک دوسرے اجلاس میں وزیر اعظم نے احساس سٹیرنگ کمیٹی  کے قیام کی بھی منظوری دی۔وزیراعظم عمران خان آئندہ ماہ "احساس"پروگرام کے تحت قرض حسنہ اور اثاثہ جات ٹرانسفر سکیم کا اجرا کریں گے، پروگرام کے تحت ہر ماہ80 ہزار سے زائد نوجوانوں اور خواتین کو قرض حسنہ دیے جائیں گے۔اس موقع پروزیراعظم نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد پاکستان کوریاست مدینہ کی طرز پر ایک فلاحی ریاست بنانا ہے۔ وزیر اعظم کی خصوصی معاون  ڈاکٹر ثانیہ نے احساس پروگرام کے تحت شروع کیے جانے والے کفالت، تحفظ، و دیگر منصوبوں پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی۔علاوہ ازیں وزیراعظم عمران خان سے ازبکستان کے نائب وزیراعظم علیور غنیوف نے گزشتہ روز ملاقات کی۔جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔ پاک۔ازبک موجودہ تجارتی صلاحیت سے بھرپور استفادہ کیلئے وسیع تر مواصلاتی روابط کے فروغ کی ضرورت پر زور دیاگیا۔قبل ازیں ازبکستان کے نائب وزیراعظم اعلی سطحی وفد کے ہمراہ 2 روزہ سرکاری دورہ پر پاکستان پہنچے تو نور خان ایئربیس پہنچنے پر وزارتِ خارجہ کے اعلیٰ حکام نے معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا۔دریں اثناء وزیراعظم سے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے ملاقات کی جس میں مطلوب افراد کو برطانیہ سے پاکستان بھجوانے کیلئے پہلی مفاہمت کی یادداشت پر دستخط سمیت مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان

مزید :

صفحہ اول -