نواز شریف نے عالمی دبا ﺅٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، حمزہ شہباز

   نواز شریف نے عالمی دبا ﺅٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، حمزہ شہباز

  



لاہور (آئی این پی ) اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے کہا نواز شریف نے دنیا کے دبا ﺅکوٹھکرا کر ملک کو ایٹمی قوت بنایا، پروپیگنڈا کرنے والوں کے خواب چکنا چورہوں گے، عوام مہنگائی کی آگ میں جل رہے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے اپنے بیان میں کہا یوم تکبیر28 مئی قوم کے لیے باعث فخر دن ہے، یوم تکبیر کی مناسبت سے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد ہوگا، مریم نواز ساتھ ہوں گی ،تقریب سے خطاب بھی کریں گی۔حمزہ شہباز نے کہا سالہا سال سے شریف خاندان میں اختلافات کی باتیں ہو رہی ہیں، اختلافات کی باتیں اور پروپیگنڈا سنتا ہوں تو ہنسی آتی ہے، باتیں نواز شریف اور شہباز شریف سے متعلق بھی کی جاتی تھی، پروپیگنڈا کرنے والوں کے خواب چکنا چور ہو ں گے۔اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاملک آج 6ارب ڈالرکیلئے ا ٓئی ایم ایف کایرغمال بنادیاگیا، ن لیگی رہنما نے کہا دوائیوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ، گیس اوربجلی کے بل اورمہنگائی کا طوفان ابھی شروعات ہیں، دعا ہے رمضان میں اللہ نالائقوں کو عقل دے،عوام کا خیال کریں۔

حمزہ شہباز

مزید : صفحہ آخر


loading...