مسلم لیگ(ن) آج یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منائے گی

  مسلم لیگ(ن) آج یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منائے گی

  



اسلام آباد/ لاہور / پشاور(آن لائن) مسلم لیگ(ن) کا پارلیمنٹ ہا¶س میں مشاورتی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ آج ( منگل )کو یوم تکبیر بھرپور طریقے سے منائی جائے گی اور یوم تکبیر کی مناسبت کے حوالے سے آج قومی اسمبلی میں قرار داد لا کر نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور اراکین اسمبلی ایوان میں یوم تکبیر کی مناسبت سے اظہار خیال کریں گے ۔ جس کے بعد مسلم لیگ(ن) کے اراکین اسمبلی لاہور اور پشاور میں تقریبات کی شرکت کے لئے روانہ ہو جائیں گے ۔ لاہور میں مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز ، حمزہ شہباز اور مسلم لیگ پنجاب صدر رانا ثناءاﷲ کی سربراہی میں ماڈل ٹا¶ن میں مرکزی تقریب منعقد ہو گی جبکہ پشاور میں مسلم لیگ(ن) کے صدر شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر سینئر راہنما خواجہ محمد آصف ، رانا تنویر حسین تقریب میں شرکت کریں گے ۔ یوم تکبیر پر نواز شریف کی ملکی و قوم کے لئے خدمت کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا اور قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے والے پارٹی رہنما¶ں اور کارکنان کی قربانیوں کو سراہا جائے گا ۔

مسلم لیگ ن

مزید : صفحہ آخر


loading...