جعلی اکاو¿نٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گےا

  جعلی اکاو¿نٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ...

  



اسلام آ باد ( آ ئی این پی )احتساب عدالت اسلام آباد نے جعلی اکاو¿نٹس کیس میں گرفتار ڈاکٹر ڈنشا کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔جعلی اکاو¿نٹس کیس میں گرفتار ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت کے جج محمد بشیر کی عدالت میں پیش کیا گیا۔ نیب کی جانب سے ملزم کا مزید دس روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرنے کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ ملزم سے مزید معلومات لینی ہے اس لئے استدعا منظور کی جائے۔ عدالت نے نیب کی استدعا مسترد کرتے ہوئے ملزم ڈاکٹر ڈنشا کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا اور ریمارکس دیئے کہ جو معلومات حاصل کرنی ہے جیل میں ہی کر لیں۔ 

 ڈاکٹر ڈنشا

مزید : صفحہ آخر