صوبائی کابینہ کمیٹی لاءاینڈ آرڈرکی افغان  ویزہ پالیسی موثر بنانے کی سفارش

  صوبائی کابینہ کمیٹی لاءاینڈ آرڈرکی افغان  ویزہ پالیسی موثر بنانے کی سفارش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی )صوبائی وزیر قانون وبلدیات راجہ بشارت نے کہا ہے کہ عوام کے جان و مال کا تحفظ اور دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان تحریک انصاف کی اولیں ترجیح ہے لہذا قانون نافذ کرنے والے ادارے امن عامہ کے قیام کے لیے ہمہ وقت مستعد رہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں سول سیکریٹریٹ میں کابینہ کمیٹی برائے لاءاینڈ آرڈر کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر بہبود آبادی کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، وزیر سپورٹس تیمور احمد خان، چیف سیکریٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر،آئی جی پنجاب عارف نواز، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی،ایڈیشنل آئی جی سپیشل برانچ اوردیگرافسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر داتا دربار کے باہر دھماکہ پر تفتیش کی پیش رفت اوریکیورٹی انتظامات پر بریفنگ دی گئی۔کمیٹی کی جانب سے وزارت خارجہ کو افغان شہریوں کے لیے ویزہ پالیسی موثر بنانے کی سفارش کی گئی۔راجہ بشارت نے پنجاب کے کرایہ داری قانون پر سختی سے عملدرآمد اورمخصوص گنجان علاقوں میں کرائے داروں کی نقل و حرکت پر مزید کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی۔ 
راجہ بشارت

مزید :

صفحہ آخر -