منہاج القرآن شہر اعتکاف۔۔۔ جھلکیاں

  منہاج القرآن شہر اعتکاف۔۔۔ جھلکیاں

  



 لاہور(نمائندہ خصوصی )شہر اعتکاف میں ڈاکٹر طاہرالقادری کا خطاب رات ساڑھے گیارہ بجے سے ایک بجے تک جاری رہا۔ نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن انجینئر محمد رفیق نجم نے خصوصی خطاب کیا ،مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے فقہی نشست سے خطاب کیا۔شہر اعتکاف کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ۔شہر اعتکاف کے راستوں میں خیر مقدمی بینر بھی لگے ہوئے ہیں۔گرمی سے بچاﺅ کیلئے شہر اعتکاف میں چار فٹ قطر کے پنکھے لگائے گئے ہیںاور جنریٹر کا انتظام کیا گیا ہے۔منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کی 12ایمبولینسز بھی شہر اعتکاف کا حصہ ہیں۔بیرون ممالک سے بھی سینکڑوں افراد شہر اعتکاف کے مہمان بنے ہیں۔ شہر اعتکاف میں پانچ ایل ای ڈیز سکریز لگائی گئی ہیں۔ ہزاروں معتکفین کیلئے سحری و افطاری کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔ٹھنڈے پانی اور برف کا وسیع انتظام پورے شہر اعتکاف میں کیا گیا ہے۔

جھلکیاں

مزید : صفحہ آخر


loading...