بےگناہ ہوں بھائی کیساتھ ملکر قانونی جنگ لڑ رہی ہوں، فریال تالپور

بےگناہ ہوں بھائی کیساتھ ملکر قانونی جنگ لڑ رہی ہوں، فریال تالپور

  



 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فریال تالپور نے کہا ہے وہ معصوم اور بےگناہ ہیں، وہ اور ان کے بھائی اپنی قانونی جنگ لڑ رہے ہیں۔ انہوں نے چیئرمین نیب کی ویڈیو کے معاملے پر تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا پہلا اجلاس گزشتہ روز چیئرپرسن فریال تالپور کی زیر صدارت ہوا،جس میں محکمہ داخلہ کی جانب سے کمیٹی ارکان کو امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔بعدازاںمیڈیا سے گفتگو میں رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا تمام قانونی تقاضے پورے کئے، گرفتاری کا نہیں معلوم۔ دو مرتبہ ضلعی ناظمہ رہی، تب بھی میرے خلاف کچھ نہیں ملا۔قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں مشیر اطلاعات سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور شرجیل میمن سمیت دیگر اراکین نے شرکت کی۔

فریال تالپور

مزید : صفحہ آخر


loading...