غربت کا خاتمہ، پنجاب میں چین کا ماڈل نافذین گریں گے: بزدار، لاہور آکر دلی خوشی ہوئی بہت پیار ملا پاک چین دوستی مزید مضبوط ہو گی: وانگ چی شن

غربت کا خاتمہ، پنجاب میں چین کا ماڈل نافذین گریں گے: بزدار، لاہور آکر دلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) چین کے نائب صدر وانگ چی شن کا لاہور پہنچنے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا۔ چین کے نائب صدر نے وزیراعلیٰ سے پرجوش مصافحہ کیااوربچیوں نے مہمان کو گلدستے پیش کیے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبائی وزراء کا چین کے نائب صدر سے تعارف کرایا۔چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے وزراء سے ہاتھ ملایا۔ صوبائی وزراء نے چین کے نائب صدر کو لاہو رپہنچنے پر خوش آمدید کہا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنے بھائی کو لاہور کی سرزمین پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ آپ کی آمد پر ہم سر تا پا استقبال ہیں اور آپ کی آمد اہل پنجاب کیلئے اعزاز ہے۔ آپ کے دورے سے پاک چین تعلقات مزید مستحکم ہوں گے اور آپ کادورہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کا نیا باب لکھے گا۔انہوں نے کہا کہ چین کے نائب صدر وانگ چی شن کی پاکستان آمد باعث فخر و انبساط ہے۔ چین کے نائب صدر کی آمد پر سمجھوتوں اور یاد داشتوں پر دستخط معاشی خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ثابت ہوں گے اور سی پیک کے پراجیکٹس کا افتتاح خوش آئند امر ہے۔انہو ں نے کہا کہ چین کے نائب صدر کو لاہور آمد پر دل اتھاہ گہرائیوں سے ”نی ہاؤ“ کہتے ہیں۔ وانگ چی شن اہل چین کی طرف سے محبتوں کے سندیسے لائے ہیں۔ چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان کے دل لاہور آکردلی خوشی ہوئی ہے۔چین کے سفیر یاؤجنگ،چینی قونصل جنرل لانگ ڈنگ بن اورچینی وفد کے دیگر ارکان بھی اس موقع پر موجود تھے۔چینی نائب صدر کا  صوبائی وزراء راجہ بشارت، میاں محمودالرشید، سمیع اللہ چوہدری، سید صمصام بخاری، عنصر مجید نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد، آشفہ ریاض، اعجاز عالم، حافظ ممتاز احمد، کرنل (ر) ہاشم ڈوگر، تیمور خان بھٹی، نعمان لنگڑیال، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ اور اعلیٰ حکام نے بھی استقبال کیا۔وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار اورچین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ہائر روبا اکنامک زون کا دورہ کیا اور ہائر روبا اکنامک زون کے مختلف شعبے دیکھے۔ وزیراعلیٰ اورچینی نائب صدر کو ہائر روبا اکنامک زون کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب نئی انڈسٹریل پالیسی کے تحت صوبے میں صنعتوں کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اورپنجاب میں سرمایہ کاروں کے لئے بے پناہ سہولتیں فراہم کی گئی ہیں -انہوں نے کہاکہ چین کی جانب سے صنعتی سیکٹر میں سرمایہ کاری خوش آئند ہے-چین کے سرمایہ کاروں کو پنجاب میں ہر طرح کی مراعات دیں گے-وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ، سی پیک کے منصوبوں پر پیشرفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعلیٰ اور چینی نائب صدر کی ملاقات میں صنعت، زراعت، سیاحت اور دیگر شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب اور چین کے بڑے شہروں کے مابین اشتراک کار کو فروغ دیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات دو ملکوں کے نہیں بلکہ دو بھائیوں کے درمیان لازوال دوستی کا رشتہ ہے۔انہوں نے کہا کہ چین نے 70 کروڑ لوگوں کو 20 برس میں غربت سے نکالا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ویڑن کے مطابق غربت کے خاتمے کے لئے چین کے بے مثال ماڈل کو پنجاب میں نافذ کریں گے۔ چینی نائب صدر وانگ چی شن نے کرپشن کے خاتمے کے لیے بے پناہ کام کیا ہے اور کرپشن کے خاتمے کے لئے چین ہمارے لئے رول ماڈل ہے۔ انہوں نے کہا کہ عظیم دوست ملک کے معزز مہمان کی مہمان نوازی کرکے دلی خوشی ہوئی ہے۔ علاقائی خود مختاری اور قومی سلامتی کے امور پر چین کا تعاون قابل قدر ہے۔ وزیراعظم عمران خان کی چین میں دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کے مثبت اثرات سامنے آئے ہیں۔عثمان بزدار نے کہا کہ پاکستان کی تعمیر وترقی کیلئے مختلف منصوبوں پر کام کرنے والے چینی ہمارے بھائی ہیں۔ پاک چین لازوال دوستی کی نئی تاریخ رقم ہو رہی ہے۔ پاکستان اور چین کی دوستی آئندہ نسلوں کیلئے اثاثہ ہے۔ پاکستان اور چین ترقی کے نئے سفر پر گامزن ہیں اور پاک چین دوستی کا بندھن رہتی دنیا تک قائم رہے گا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ نئے پاکستان میں معاشی ترقی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کی طرف سے سرمایہ کاری کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ چین کے نائب صدر کے دورے سے بے مثال تعلقات نئی جہت کی طرف گامزن ہوں گے۔ پنجاب میں چینی تعاون سے جاری منصوبوں کی تکمیل کیلئے ہر سطح پر تعاون جاری رکھیں گے۔چین کے نائب صدر وانگ چی شن نے کہا کہ چین کے صدر کی ہدایت پر پاکستان آیا ہوں اور دنیا کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ پاک چین دوستی بہت مضبوط ہے۔ لاہور آ کر بہت پیار اورمحبت ملی ہے۔ پاکستان اورچین کی دوستی پہلے سے کئی زیادہ پائیدار بنیادوں پر استوار ہے۔ پاکستانی قیادت کے ساتھ ملاقاتیں بہت مثبت رہیں۔ چین اور پاکستان کی قیادت ایک دوسرے کے بہت قریب ہیں۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات ہر آنے والے روز مضبوط سے مضبوط تر ہو رہے ہیں۔دریں اثنا گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے در میان رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوگا‘پاک چین دوستی مشترکہ قدروں، تجربات، اہداف، امن وبھائی چارے اور خوشحالی کی مشترکہ خواہش پر استوار ہے‘ سی پیک نے پاک چین دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے، معاشی وسماجی ترقی کو نئی بلندیوں سے ہمکنار کرنے میں مدد دی ہے‘پنجاب کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمیں ملکر ان کو ٹیکساٹل‘زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمتیں فراہم کر نی ہیں۔ وہ  گورنر ہاؤس لاہور میں چین کے نائب صدر وانگ چی شان سے ملاقات اور انکے اعزاز میں دیئے جانیوالے عشائیہ سے خطاب کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار‘پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ‘چینی قونصل جنرل لاہور لونگ ڈنگ‘صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام علی بخاری‘چین وفد کے اراکین اور پنجاب کابینہ کے وزراء سمیت اہم شخصیات بھی موجود تھیں عشائیہ سے خطاب کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ مجھے ایک عظیم چینی وفد کا لاہور میں استقبال کر نے کا موقعہ ملا ہے لاہور پاکستان کا سب سے تاریخی شہرہے میں آپ کو رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں خوش آمدید کہتاہوں جو کہ امن دوستی اور بھائی چارے کا مہینہ ہے نائب صدر وانگ چی شان کا دورہ پاکستان اور چین کے دوران عظیم رشتوں اور عظیم روایات کا عکاس ہے پاکستان اور چین کے در میان تاریخی اور طویل تعلقات دو طرفہ ہے اور میں یہ یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ ہمارے پاس ان تعلقات کو بہتر بنانے کا ایک عظیم موقعہ موجود ہے اس میں کوئی شک نہیں کہ چین نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کی مدد کی جسکے لیے میں اپنی طرف‘ حکومت پاکستان اور عوام کی طرف سے آپ سب کا شکریہ ادا کر تاہوں ہم اس بات سے آگاہ ہے کہ وانگ چی شان آپ نے بینکرز سے لیکر میئر آف بیجنگ اور پھر چین میں میں کر پشن کے خلاف مہم چلانے کا ایک عظیم کام کیا ہے تاریخ سیاست اور فلسفے پر آپ کا عبوربھی ناقابل یقین ہے چین کے سب سے بڑے کرائسسز منیجر کے طور پر آپ جانے جاتے ہیں ہر وہ شخص جو میرے سیاسی سفر سے آگاہ ہے وہ اس بات سے بھی آگاہ ہے کہ میرا سیاسی سفر بھی ایک کرائسسز کے بعد دوسرے کرائسسز کا شکار رہا ہے مگر میں بھی ہر کرائسسز سے کامیاب ہو کر نکلتا رہاہوں۔گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے نائب چینی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ سے تبادلہ خیال کر نے پر انتہائی خوشی ہے جیسا کہ ایک چینی کہاوت ہے کہ ایک عقل مند انسان سے بات چیت 10سال کتابیں پڑنے سے بہتر ہے میں آج چین کو مبارکبا ددینا چاہتاہوں جو کہ سب سے زیادہ تیزی کے ساتھ معاشی ترقی کر نے والا ملک بن چکا ہے اور ون روڈ ون بلٹ منصوبے کا خالق ہے یہ عالمگیریت کا ایک نیا جہد ہے جس میں اس منصوبے کی وجہ سے 122ممالک ایک دوسرے سے سڑک ’ریل اور سمندرکے مل جائیں گے پاکستان کو اس منصوبے میں سب سے پہلے شر اکت دار بننے پر فخر ہے اور اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ سی پیک پاکستان کی معیشت اور عوام کیلئے بہت زیادہ فوائد لیکر آیا ہے سنٹر ل ایشاء کے ممالک تک ہماری برآمد ت کی رسائی کو ممکن بنارہا ہے کسی بھی قسم کے سخت چیلنج کے باوجود پاکستان اور چین کے در میان رشتہ کبھی کمزور نہیں ہوگا ہمارے تعلقات دنیا میں امن اور خوشحالی کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ہماری حکومت پاک چین تعلقات کو ایک نئی سطح پر لیکر جاررہی ہے ہمیں موسمیاتی تبدیلی تعلیمی مسائل اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ملکر کام کر نے کی ضرورت ہے پنجاب کی آبادی کا سب سے بڑا حصہ نوجوانوں پر مشتمل ہے اور ہمیں ملکر ان کو ٹیکساٹل‘زراعت اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں ملازمتیں فراہم کر نی ہیں مجھے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے یہ ٹاسک ملا کہ میں مذہبی سیاحت اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی کیلئے کام کروں اور اس کیلئے بھی چین کی جانب سے کوئی بھی مدد ہمارے انتہائی خوش آئند ہے۔
چینی نائب صدر

مزید :

صفحہ اول -