دلاورعباس کی عمر ایوب سے ملاقات،انسداد گیس چوری اقدامات پر گفتگو

دلاورعباس کی عمر ایوب سے ملاقات،انسداد گیس چوری اقدامات پر گفتگو

  



لاہور(خصوصی رپورٹ)سینیٹراور چیئرمین سوئی ناردرن گیس سید دلاورعباس کی وفاقی وزیرتوانائی عمر ایوب خان سے ملاقات ہوئی جس میں گیس لاسزسمیت دیگر مسائل پر بات چیت کی گئی ۔باہمی ملاقات میں ملک کو درپیش توانائی مسائل اور ان سے نمٹنے کی کوششوں بالخصوص سوئی ناردرن کے گیس لاسز سے نمٹنے سے متعلق اقدامات اور گیس چوروں کو پکڑنے کی پیش رفت سے متعلق گفتگو ہوئی۔ سینیٹر دلاور عباس نے وفاقی وزیر عمر ایوب کے بجلی چوری سے نمٹنے کے اقدامات کو سراہا۔چیئرمین ایس این جی پی ایل نے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا کہ وہ کمپنی کی کارکردگی بہتر بنانے کےلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ وفاقی وزیر عمر ایوب نے چیئرمین ایس این جی پی ایل پر مکمل اعتماد کااظہار کیا ، اپنی حمایت اور کمپنی میں شفافیت و بہتر اصلاحات لانے میں بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

دلاور عباس ملاقات

مزید : صفحہ آخر