آرمی چیف سے ازبک نائب وزیر اعظم کی ملاقات،دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے ازبک نائب وزیر اعظم کی ملاقات،دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

  



راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے ازبک نائب وزیراعظم کی ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال، دہشت گر دی کیخلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ از بکستان پاکستان کادوست ملک ہے،دونوں ملکوں کے باہمی تعاون سے خطے میں امن و استحکام کوفروغ ملے گا۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون سے خطے میں خوشحالی آئیگی۔ازبک نائب وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے کردار کی تعریف کی اور خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

جنرل باجوہ ملاقات

مزید : صفحہ اول


loading...