سوشل میڈیا جعلی اکاﺅنٹس پر پی ٹی اے بے بس دکھائی دی،علی خان جدون 

    سوشل میڈیا جعلی اکاﺅنٹس پر پی ٹی اے بے بس دکھائی دی،علی خان جدون 

  



اسلام آباد(آئی این پی)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے چیئرمین علی خان جدون نے کہاہے کہ سوشل میڈیا پر فیس بک اور ٹویٹر پر جعلی اکاونٹس کا معاملہ جعلی اکاﺅ نٹس کے حوالے سے ایف آئی اے اور وزارت آئی ٹی میں کوارڈی نیشن کا فقدان ہے، سوشل میڈیا جتنا مضبوط ہوگیا ہے اس پر زیادہ توجہ دینے کی ضرورت ہے جعلی اکاو نٹس پر میں نے خود پی ٹی اے سے رابطہ کیا تھا مگر وہ بے بس نظرآئے۔ تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس چیئرمین علی خان جدون کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کے چیف فنانشل آفیسر حارث چوہدری ، چیف ٹیکنالوجی سید آصف کمال شاہ اور آگناسیٹ کے سی اے او یوسف حسین نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یوایس ایف ملک کے ان علاقوں کو انٹر نیٹ اور موبائل کی سہولیات پہنچانے کے لئے خدمات انجام دے رہاہے ۔ موبائل ٹاورز کے ذریعے بہت جلد بڑی شاہراوں اور موٹر ویز پر کوریج دیں گے، بلوچستان میں تھری جی فور جی کوریج بہت ہو رہی ہے،ڈیرہ بگٹی میں ابھی تک کلئیرنس نہیں ملی شانگلہ سوات اور کوہستان میں صرف 25 فیصد ایریا کو کوریج دی ہے۔ جنوبی وزیرستان میں آپٹیکل فائبر بچھائی جارہی ہے ۔ اگنائیٹ کے سی ای او یوسف حسین نے کمیٹی کو بتایا کہ میرا مویشی اپلیکیشن تیار مویشیوں کی بیماری کی تشخیص کی جاسکتی ہے۔500 سے زائد کسان میرا مویشی اپلیکشن استعمال کر رہے ہیں اپلیکشن کے ذریعے بیماریوں کی 90 فیصد درست تشخیص کی گئی ۔

قائمہ کمیٹی

مزید : صفحہ آخر


loading...