شمالی وزیرستان فائرنگ‘ پےپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی ، قبائلی جرگہ کی تجویز

    شمالی وزیرستان فائرنگ‘ پےپلز پارٹی کی مشترکہ پارلیمانی ، قبائلی جرگہ کی ...

  



 اسلام آباد (این این آئی)سیکرٹری جنرل پی پی پی سید نیر حسین بخاری نے شمالی وزیرستان میں فائرنگ معاملہ پر مشترکہ پارلیمانی و قبائلی جرگہ کی تجویز پیش کر دی ۔ ایک بیان میں نیر بخاری نے کہاکہ حقائق کی تہہ تک پہنچنے کےلئے پارلیمانی وفد قبائلی عمائدین کے ہمراہ علاقے کا دورہ کرے۔صورتحال کو مزید خرابی سے بچانے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔نیر بخاری نے کہاکہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ کہیں چ±ھپ کے بیٹھے ہوئے ہیں، واقعہ وفاقی حکومت کی نااہلی اور ناکامی ہے۔انہوںنے کہاکہ شہریوں اور فورسز کے درمیان غلط فہمیاں ملکی مفاد میں نہیں ،خیبر پختونخواہ میں ضم شدہ اضلاع کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لئے امن ناگزیر ہے۔ انہوںنے کہاکہ امن کی خاطر فورسز اور شہریوں نے جان و مال کی بے شمار قربانیاں دی ہیں،انتشار اور نفاق ملک و ملت کے لئے خطرناک ہے۔ انہوںنے کہاکہ صورتحال مزید خراب ہونے سے بچنے اور تناو¿ کو کم کرنے کے لئے فوری اقدامات کرنا ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ قانون کو ہاتھ میں لینے کی کسی کو اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

نیئربخاری

مزید : صفحہ آخر