مریم نواز عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں، شہباز گل

مریم نواز عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں، شہباز گل

  



لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے مریم نواز عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتائیں۔ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نواز کے ٹویٹ پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا ردعمل میں مزید کہنا تھا مریم نوازآپ کے والد نواز شریف نے سارک سمٹ کے مہمانوں کے نام پر خریدی گئی ان 34بْلٹ پروف لگژری گاڑیوں میں سے 20 گاڑیاں اپنے اور اپنی فیملی کے پروٹوکول کیلئے استعمال کیں، مریم نواز یہ بھی بتائیں قومی خزانے سے خریدی گئی ان گاڑیوں میں سے آپ کے ذاتی استعمال میں کون کون سی تھیں؟ حساب مانگنے پر واویلا کرنا چھوڑ دیں، محترمہ عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے اصل حقائق بتا ئیں۔

مزید : صفحہ اول