قبائلی عوام کے جذبات سے کھیلنے والے ناکام ہونگے، صمصام بخاری

قبائلی عوام کے جذبات سے کھیلنے والے ناکام ہونگے، صمصام بخاری

  



لاہور (آئی این پی)وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے کہا ہے کہ قبائلی عوام کے جذبات سے کھیل کر سیاست کرنے والے ناکام ہوں گے، ملک دشمن عناصر پختونوں کو اپنے پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، اپوزیشن جماعتوں کا اس وقت ایک ایجنڈا ہے جو کہ کرپشن بچانا ہے، لاڑکانہ میں ایڈز کا مرض پھیلنا تمام پاکستانیوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ پیر کو وزیر اطلاعات پنجاب صمصام بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پختونوں کو سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کیا جا رہا ہے، ملک دشمن عناصر پختونوں کو اپنے پاکستان مخالف ایجنڈے کیلئے استعمال کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، فرشتہ اور گلالئی اسماعیل والے واقعہ کو استعمال کیا گیا،گزشتہ روز پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملہ بزدلانہ حرکت تھی، پختونوں کا نام استعمال کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں گے، اپوزیشن جماعتوں کا اس وقت ایک ایجنڈا ہے جو کہ کرپشن بچانا ہے، مریم نواز اور بلاول بھٹو کرپشن چھپانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں، ہم چین کے نائب صدر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں چین سے ہمارے تعلقات عوام سے عوام کی سطح پر ہیں، گزشتہ روز کے واقعہ پر بلاول بھٹو نے کہا تھا کہ محسن داوڑ نے تو حملہ ہی نہیں کیا ہو گا، بات ایڈز کی ہو رہی تھی اور بلاول محسن داوڑ کی بات کررہے تھے، جعلی شادی اسکینڈل میں پاکستانی اور چینی دونوں ملوث ہیں، اس معاملے پر چینی سفیر ہمارے ساتھ ایک پیج پر ہیں۔

صمصام بخاری

مزید : صفحہ اول