پی آئی اے کا 4جولائی سے حج آپریشن کے آغاز کااعلان

پی آئی اے کا 4جولائی سے حج آپریشن کے آغاز کااعلان

  



کراچی(آن لائن)پاکستان انٹر نیشنل ائیرلائن نے 4جولائی سے حج آپریشن کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔ پی آئی اے 350خصوصی پروازوں کے ذریعے 78000عازمین حج کو مدینہ اور جدہ پہنچائے گی۔ پی آئی اے کا حج آپریشن 5اگست تک جاری رہے گا جبکہ حجاج کی واپسی کا آپریشن 17اگست سے شروع ہو گا اور 14ستمبر تک جارہی رہے گا۔ اس سال 2لاکھ پاکستانی حج کا فریضہ ادا کریں گے۔

حج آپریشن

مزید : صفحہ آخر


loading...