زم زم 5 کی بجائے 10لٹر لانے کی اجازت دی جائے،سرکاری عازمین حج

  زم زم 5 کی بجائے 10لٹر لانے کی اجازت دی جائے،سرکاری عازمین حج

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سرکاری عازمین حج نے زم زم 5کلو کی بجائے 10لٹر لانے کا مطالبہ کر دیا،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری کردار ادا کریں،حج کے بعد اہل پاکستان کے لیے حاجیوں کا تحفہ زم زم ہی ہوتا ہے،5 کلو ایک حاجی کو بہت کم ہے،حاجی کو واپسی پر سب سے پہلے زم زم میں ہی ملاوٹ کرنا پڑتی ہے،وزارت ائیر لائنز کو کم ازکم 40کلو وزن لانے کی پابند کرے،40دن تک ٹھہرنے والوں کا سامان بھی پاکستان سے 30کلو لے جانا پڑتا ہے واپسی پر تحائف وغیرہ کی وجہ سے بہت زیادہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وزارت سعودی حکومت کو درخواست کرے کہ زم زم 10کلو فی حاجی کیا جائے۔

سرکاری عازمین حج

مزید : صفحہ آخر