نواز شریف پر ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں،نیب شرم کرے،مریم اورنگزیب

نواز شریف پر ایک روپے کرپشن کا الزام نہیں،نیب شرم کرے،مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نواز شریف سے نیب کے بلٹ پروف گاڑیوں کے کیس کی تفتیش پر اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ تین دفعہ منتخب وزیراعظم محمد نوازشریف پر ایک روپے جی کرپشن،کک بیک کمیشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔ملک کو جوہری قوت بنانے والا، 11ہزار میگا واٹ بجلی دینے والا،10ہزار کلومیٹر سڑکوں کا جال دینے والے پر بْلٹ پرف گاڑیوں کے ذاتی استعمال کا الزام شرم کا مقام ہے۔انھوں نے کہا کہ تین بار عوامی منتخب وزیراعظم پر الزام لگا تو بلٹ پروف ذاتی گاڑی کے استعمال کا؟تین بار منتخب وزیراعظم نوازشریف نے کھربوں کے منصوبے لگائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام نہ لگ سکا،نیب نے 4.9ارب ڈالر بھارت بھجوانے کا بے بنیاد الزام لگایا پھر کہا غلط فہمی ہوئی تھی،انھوں نے کہاکہ موٹر ویز اور شاہرات کا کھربوں روپے کے ملک بھر میں جال بچھائے، ایک روپے کی کرپشن کا الزام تک نہ لگ سکا۔انھوں نے کہاکہ عمران صاحب کے اٹھارہ جعلی اکاونٹس کسی کو نظر نہیں آرہے؟،علیمہ باجی کی سلائی مشینوں کی کمائی اربوں میں کیسے بدلی، کسی کو حساب لینے کی فرصت نہیں؟جہانگیر ترین کی باورچیوں اور مالیوں کی منی لانڈرنگ حلال ہے؟،دوائیوں میں اربوں روپے کے گھپلوں میں وزراء کے ملوث ہونے کی تحقیق نہیں ہوگی؟۔مریم اورنگزیب نے کہاکہ فیصل واڈا پر بیرون ملک جائیدادوں کی خبروں پر کوئی نوٹس نہیں لے گا؟پشاور میٹرو کے اربوں کے گھپلوں کی تفتیش کی کوئی ضرورت نہیں؟
مریم اورنگزیب

مزید :

صفحہ اول -