ملک بھرمیں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

ملک بھرمیں حضرت علی کا یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر،کرائم رپورٹر) ملک بھر کی طرح صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم شہادت امیر المومنین حضرت علی المرتضی انتہائی عقیدت و احترام سے منایا گیا۔شہر کے مختلف مقامات سے درجنوں جلوس برآمد ہوئے اور مجالس منعقد کی گئیں جن میں علمائے کرام اور ذاکرین نے حضرت علی ؓشیر خدا کی اسلام کیلئے پیش کی جانے والی عظیم قربانیوں پر روشنی ڈالی،یوم علیؓ کے موقع پر ضلعی حکومت کی جانب سے شہر میں مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا تھا جبکہ تعلیمی ادارے بند انٹرمیڈیٹ کے بورڈ امتخانات منسوخ کردئیے گئے، موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد تھی۔ شہر بھر کی امام بارگاہوں،جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔یوم شہادت علیؓکا مرکزی جلوس مبارک حویلی سے برآمد ہو کر کربلا گامے شاہ جبکہ دیگر چھوٹے بڑے جلوس بھی برآمد ہوئے جو اپنے روائتی راستوں سے ہوتے ہوئے مقررہ مقامات پر اختتام پذیر ہوگئے۔مرکزی جلوس کے اختتام کے موقع پر روزہ داروں کیلئے سبیلیں اورافطاری کا بندوبست کیا گیا تھا جلوس کے دوران اتحاد بین المسلمین کا شاندار مظاہرہ دیکھنے میں آیا۔لاہور پولیس نے جلوسوں کے روٹس پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے تھے۔مبارک حویلی سے کربلا گامے شاہ تک گلیوں کو خار دار تاروں اور بیئریئرز لگا کر مکمل طور پر بند کیا گیا تھاکسی بھی غیر متعلقہ شخص کو جلوس میں داخل ہونے کی اجازت ہرگز نہیں دی گئی تھی۔میٹروبس سروس گجومتہ سے ایم اے او کالج تک چل رہی تھی، ممکنہ دہشت گردی کے پیش نظرلاہورکے متعدد علاقوں میں موبائل فون سروس صبح 9 بجے سے رات 8 بجے تک بند رہی۔
یوم علیؓ

مزید :

صفحہ اول -