سو شل میڈیا پر شمالی وزیرستان حملے کی شدید مخالفت

سو شل میڈیا پر شمالی وزیرستان حملے کی شدید مخالفت

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)سو شل میڈیا پر میرانشاہ میں پاک فوج کی چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کے خلاف جوانوں کے حق میں صارفین امڈ آئے اور اپنے بھایؤں سے اظہار یکجہتی کے لئے پاک فوج زندہ باد کے ہیش ٹیگ لگا دیئے۔تفصیلات کے مطابق میرانشاہ میں محسن داوڑ اورعلی وزیر کی زیر قیادت پاک فوج کی چیک پوسٹ پر حملے کرنے والے گروپ کے خلاف سوشل میڈیا صارفین جوانوں کے حق میں سامنے آگئے اور اپنے ہیش ٹیگ پاک فوج زندہ بد کے ساتھ منسوب کر دیئے اسکے علاوہ صارفین نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اور مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کو مسلح گروپ کی حمایت کرنے پر شدید تنقید کا بھی نشانہ بناتے ہوئے شہید ہونے والے جوان گل محمد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کی بھی دعاکی۔

سو شل میڈیا

مزید : صفحہ اول


loading...