وزیر اعظم 30مئی کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

وزیر اعظم 30مئی کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے

  



اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعظم عمران خان 30مئی کو سعودی عرب کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں وہ 31مئی کو او آئی سی سربراہان مملکت کے جدہ میں ہونے والے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ عمران خان او آئی سی سربراہان مملکت کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔ جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی آج(منگل)کو جدہ میں او آئی سی وزراء خارجہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ جبکہ او آئی سی کونٹیکٹ گروپ کا اجلاس 29مئی کو جدہ میں ہو گا جس میں پاکستان کا اعلیٰ سطحٰ وفد شرکت کرے گا۔ جبکہ افغانستان کے مشیر برائے قومی سلامتی آج (منگل) کو پاکستان کے دورے پر آئیں گے اور پاکستان کے دورے کے دوران پاک افغان سکیورٹی ایشوز پراہم بات چیت ہو گی۔

مزید : صفحہ اول