فیکٹری ایریا،بھابھی سے رنجش پرچچا نے15 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا

فیکٹری ایریا،بھابھی سے رنجش پرچچا نے15 سالہ بھتیجی کو قتل کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہو ر (کر ائم رپو رٹر) فیکٹری ایریا کے علاقہ والٹن روڈ پر بھابھی سے رنجش پر چچا نے 15 سالہ بھتیجی کو گولی مار کر قتل کرنے کے بعد خود کو پیٹ پر گولی مار کر شدید زخمی کر لیا۔ بتا یا گیا ہے کہ فیکٹر ی ایر یا کے علا قہ والٹن روڈ پر چچا نے بھتیجی کو گولی مار کر قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے اصرا نامی 15 سالہ بچی کو سر پر گولی ماری، ملزم کی بچی کی والدہ سے رنجش تھی، ملزم کاشف نے اپنے پیٹ پر گولی مار کر خود کو بھی شدید ذخمی کر لیا۔زخمی ملزم کاشف کو جنرل ہسپتال متنقل کر دیا گیا۔حقائق جاننے کیلئے پو لیس نے مختلف پہلو ؤ ں پر تفتیش شروع کر دی ہے۔
بھتیجی قتل

مزید :

صفحہ آخر -